ابنا: پاکستان کے قبائلی علاقوں پر ہونے والے امریکی ڈرون حملوں پر پاکستان کےعوام،سیاسی اور مذھبی شخصیات اور اسی طرح حکومت پاکستان کی جانب سے شدید احتجاج کے باوجود امریکی ڈرون حملے بدستور جاری ہیں جبکہ اس بارے میں امریکہ کے سابق نائب وزیرِ خارجہ رچرڈ آرمیٹیج کا کہنا ہے کہ پاکستان اگر ڈرون حملوں کو روکنا چاہے تو روک سکتا ہے۔
عرب ٹی وی کو انٹرویودیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب بھی ڈرون حملے ہوتے ہیں تو پاکستانی حکومت اس کے خلاف آواز اٹھاتی ہے لیکن آگے کچھ نہیں کرتی۔
لیکن پاکستان کےسابق ڈی جی آئی ایس آئی احمد شجاع پاشا نے ایبٹ آبادکمیشن کوبیان دیتے ہوئے کہا کہ ڈرون حملے سودمند ہیں اوریہ تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ ان حملوں کا فائدہ ہوتاہےلیکن اس کے ساتھ ہی ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈرون حملے پاکستان کی خودمختاری کیخلاف ہیں۔
.....
/169